(24 نیوز)پاکستان نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار20 بھارتی ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 20 بھارتی قیدیوں کو رہاکردیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ہندوستان کے سزاپوری کرنے والے ماہی گیروں کو رہائی دے دی،پاکستان سے تمام رہا کئے گئے بھارتی ماہی گیروں کو براستہ واہگہ بارڈر واپس بھیجا گیا۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قیدیوں کو رہا کیا،توقع ہے بھارتی حکومت بھی اسی جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان نے شادی نہ کروانے پر باپ کےخلاف تھانے میں درخواست دےدی