(ویب ڈیسک) عمران خان کے پاکستان ٹوٹنے اور فوج کے حوالے سے بیانات حکومت نے نیا محاذ کھول دیا ۔وفاقی وزیرسردار ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی سے عمران خان کیخلاف کارروائی کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا مطالبہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسردار ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ عمران خان کی پاکستان ٹوٹنے اور فوج کے حوالے سے بات کرنے پر کارروائی کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھیںجس پراسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق صاحب! آئینی طریقہ یہی ہے جو آپ بتا رہے ہیں۔وفاقی وزیرنے صدر عارف علوی کی جانب سے احتساب ایکٹ بغیر دستخط کیے واپس بھیجنے پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہناتھا کہ صدر عارف علوی کا طریقہ کار درست نہیں ہے، یہ آئین پاکستان سے اس طرح کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔ تاریخ کا اعلان کردیا گیا
ایاز صادق کا عمران خان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
Jun 20, 2022 | 21:14:PM