عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا دینے والے اساتذہ کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) خیبرپختونخوا کے اساتذہ نے مطالبات کی منظوری کے بعد بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا ختم کردیا۔
صدر ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ ہمارے تمام مطالبات مان لئے گئے ہیں، تمام اساتذہ کو مبارک ہو،دھرنا یہاں ختم کر دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ صوبے کے 58 ہزار اساتذہ کو تاریخ تقرری سے مستقل کیا جائے۔ تاریخ تقرری سے سنیارٹی اور سالانہ انکریمنٹ بھی دیا جائے۔