2010جیسا سیلاب ،ہائی الرٹ جاری 

Jun 20, 2022 | 22:09:PM

(24نیوز)شدید بارشوں کی وجہ سے وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ملک میں 2010 جیسی سیلابی صورتحال کی پیشنگوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینٹر شیری رحمان نے ہنگامی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے قومی اور صوبائی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ وزارت موسمیات تبدیلی کے مطابق مون سون بارشوں کے ممکنہ تباہ کن اثرات سے نمٹنے کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر سمیت مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے ،پاکستان میں کم از کم اگست 2022 تک مون سون کی بارشیں ہوں گی، پنجاب اور سندھ میں بارش معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے، مون سون کے آغاز نے پہلے ہی ہندوستان اور بنگلہ دیش میں ہنگامی صورتحال پیدا کی ہے ،رواں موسم برسات میں ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں کا مجموعی رجحان رہے گا۔ جغرافیائی طور پر اس دوران ہمالیہ کے دامن، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان میں علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے، پنجاب کے وسطی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے دریاو¿ں اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی بہت زیادہ امکان ہے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ شہری علاقوں کو بھی ممکنہ طور پر طوفانی بارشوں کے خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں شہری سیلاب کا واضح خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اوپن مارکیٹ میں ڈالر بےلگام، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ریکارڈ

مزیدخبریں