بلوچستان کا بجٹ اجلاس مؤخر کیوں ہوا؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

Jun 20, 2022 | 22:57:PM

(ویب ڈیسک) بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس دوسری بار مؤخر ہونے کے بعد کل دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاخیر کی وجہ ترقیاتی بجٹ کی ایڈجسٹمنٹ اور حکومتی اراکین کی سکیموں کو بجٹ کا حصہ بنانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے انٹرا پارٹی الیکشن میں عبدالقدوس بزنجو کی حمایت کرنے والے پارلیمنٹیرینز کی سکیموں کو بجٹ میں شامل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے سعودی سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش کردی

اس سے پہلے بلوچستان اسمبلی کا بجٹ سیشن 17 جون اور پھر 20 جون کو طلب کیاگیا تھا۔ سرکاری طورپر بجٹ اجلاس مؤخر کرنے کی وجہ وزیراعلیٰ کی مصروفیات کو بتایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں