حضور کی شان میں گستاخی؛ پاکستانی سینئر اداکار کا بھارتی فنکاروں کو مدعو کرنے پر تقریب کا بائیکاٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارعدنان صدیقی نے بھارتی فنکاروں کو مدعو کرنے پر تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
اداکار عدنان صدیق نے اے پی پی اے کا لوگوشیئر کرتے ہوے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ دنیا بھر کے لاتعداد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے میں امریکا میں منعقدہ ایسوسی ایشن آف فزیشن آ ف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکا( اے پی پی اے) کے ایونٹ میں نہ جانے کافیصلہ کیا ہے کیونکہ وہاں کچھ بھارتی اداکاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اس میں فنکاروں کیخلاف کچھ نہیں ہے لیکن میرا ضمیر مجھے بھارتی قیادت کی جانب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کو نظرانداز کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
واضح رہے کہ امریکی ریاست نیو جرسی میں پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن (اے پی پی این اے) کی جانب سے 13 سے 17 جولائی تک “گالا” کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں عدنان صدیقی بھی شرکت کیلئے جانے والے تھے۔
In solidarity with countless Muslims around the world, I won’t be attending APPNA event in US where some Indian artists are invited too. Nothing against the artistes but my conscience doesn’t allow me to overlook the humiliation of revered Prophet (PBUH) by Indian leaders. pic.twitter.com/f2FpORcSdH
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) June 19, 2022
یہ بھی پڑھیں:نیب قانون کو ختم نہ کرنا سیاسی جماعتوں کی غلطی تھی، اعظم نذیر تارڑ