بھارتی عدالت کا لڑکی کی شادی کی عمر سے متعلق بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لڑکی کی شادی کی عمر کے تعین کیلئے ہریانہ کی ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہریانہ ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ 16 سال کی مسلمان لڑکی اپنی مرضی سے شادی کرسکتی ہے۔پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ میں ایک جوڑے کی طرف درخواست دائر کی تھی۔جوڑے نے عدالت سے تحفظ کیلئے درخواست دائر کررکھی تھی جس میں لڑکی کی عمر 16 سال تھی۔
ہائی کورٹ نے پولیس کو حکم دیا کہ 16 سالہ لڑکی کو شوہر کے ساتھ رہنے کے لئے ضروری تحفظ فراہم کیاجائے ۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ہر شہری کو آزادی حاصل ہے ۔ہائیکورٹ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کا نکاح مسلم پرسنل لا کے تحت ہوتا ہے۔ اس کے تحت جنسی طور پر بالغ فرد کو شادی کے قابل مانا جاتا ہے۔ عدالت نے وضاحت کی کہ اگر ثبوت موجود نہیں ہیں تو 15 سال کی عمر کو شادی کے قابل مانا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول کی ٹینشن ختم ۔۔اب کار چلے گی سولر پینل پر