لانگ مارچ کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، فواد چودھری کا بڑا بیان

Jun 20, 2022 | 23:59:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف عوام کا کل کا احتجاج بڑا زبردست رہا۔ صرف 36 گھنٹے کے نوٹس پر عوام سڑکوں پر نکلی۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں یہ ہوگا کہ ایوانوں میں بیٹھے لوگوں کو اٹھا کر باہر پھینکا جائے گا۔ مہنگائی نہ رکی تو گلی محلوں میں فساد ہوگا۔ عوام سڑکوں پر ہوگی۔ گلی محلوں میں فساد ہوئے تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان میں معیشت خراب ہورہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم احتجاج میں ہی جائیں گے اور اس میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ ہم چاہتے ہیں لانگ مارچ کی طرف نہ جائیں لیکن اور کوئی راستہ نہیں۔ ظاہر ہے ہم عسکری گروپ بنا کر گلی محلوں میں لڑائی نہیں چاہتے۔ کوئی بھی شخص یہ نہیں چاہتا کہ پاکستان میں پرتشدد واقعات ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا بجٹ اجلاس مؤخر کیوں ہوا؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

ان کا کہنا تھا کہ 24،25 مئی کو کس طرح کے واقعات ہوئے سب کو پتہ ہے۔ انسانی حقوق کا ادراک نہیں کرینگے تو معاملات بگڑیں گے۔ ہم اس وقت قوم اور ملک کا سوچ رہے ہیں کیونکہ مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب اقتدار میں آئے تو اس وقت بھی معیشت خراب تھی۔  سعودی عرب، چین سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی بھی ملک 6،8 ماہ والی حکومت کی مدد نہیں کرے گا۔ عمران خان کو تین دوست ممالک نے آئی ایم ایف کے بغیر پیسے دیے تھے۔ کیا کوئی بھی ملک کسی ایک سالہ حکومت کے ساتھ تعلقات بڑھائے گا۔ سعودی عرب یہ گئے وہاں جو واقعہ ہوا ظاہر ہے وہ بھی حالات دیکھتے ہیں۔ 

مزیدخبریں