(24 نیوز ) چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور اہم پی پی رہنما نبیل گبول میں اختلاف کی خبروں کے بعد نبیل گبول خود محاذ سنبھال لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی طلعت حسین نے گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر جس میں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ناگواری کے انداز میں پی پی رہنما نبیل گبول سے ہاتھ نہیں ملایا، یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اب نبیل گبول نے براہ راست طلعت حسین کو ٹیگ کرتے ہوئے پوری ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نبیل گبول اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو اچھے انداز میں کافی دیر گفتگو کرتے رہے ان کی اس گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی شامل تھے اس کے بعد مزید مہمانوں کی آمد پر دونوں رہنماوں نے گفتگو کا اختتام کیا اور چیئر مین پیپلز پارٹی دوسرے لوگوں سے مصافحہ کرنے لگے ۔
نبیل گبول نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’برائے مہربانی پوری ویڈیو دیکھیں ‘‘ واضح رہے کہ سینئر صحافی طلعت حسین نے ویڈیو پر کیپشن دیا تھا کہ ’’حقیقی چھوٹا سے کرنٹ افیئر پروگرام‘‘۔