گجرات ڈویژن،اضلاع اور سات تحصیلوں کو ختم کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم، فیصلہ جاری

Jun 20, 2023 | 09:53:AM
گجرات ڈویژن،اضلاع اور سات تحصیلوں کو ختم کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم، فیصلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گجرات ڈویژن ،اضلاع اور سات تحصیلوں کو ختم کرنے کے نگران حکومت کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نےگجرات ڈویزن ، نئے اضلاع اور 7 تحصیلیں بحال کرنے کا تحریری حکم جاری  کیا،جسٹس شاہد کریم نے اخلاق حیدر چٹھہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر 7صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا،تحریری فیصلے کے مطابق  نگران حکومت صرف روزمرہ کے معاملات چلا سکتی ہے،قانون نگران حکومت کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ منتخب حکومت کے طور پر معاملات چلائے، منتخب حکومت نے گجرات ڈویزن، نئے اضلاع ، تحصیلیں بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ،نگران حکومت نے غیر قانونی طور پرگجرات ڈویژن اور نئے ضلع اور تحصیلوں کو ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نگران حکومت کے نوٹیفکشن کو کالعدم قرار دیتی ہے۔
عدالت میں الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا تھا ،درخواستوں میں نئے ڈویژن گجرات ، ضلع وزیر آباد اور سات تحصیلوں کے نوٹیفیکیشنز معطل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا،درخواستوں میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چودھری پرویز الہیٰ نے چودہ اکتوبر دوہزار بائیس کو گجرات ڈویزن  سمیت دیگر نئے اضلاع کا نوٹفکیشن جاری کیا تھا،نگران حکومت نے 15 فروری 2023 کو گجرات ڈویزن سمیت دیگر اضلاع کا نوٹفکیشن معطل کردیا تھا، نگران حکومت کے پاس منتخب حکومت کے کئے گئے فیصلے کو تبدیل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔