(کومل اسلم ,عادیہ ناز)ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورشدید گرم رہے گا،جنوبی پنجاب کے اکثر مقامات پر موسم شدید گرم رہے گا۔
مری ، گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،لاہور،نارووال، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگرمیں آندھی کاامکان ہے۔
سندھ اورخیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
کراچی کامطلع جزوی طورپراَبرآلورہنے کاامکان ہے،دیر،مالاکنڈ،سوات ،کوہستان ،ایبٹ آباداور مانسہرہ میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کاامکان ہے۔
گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک اور جزوی اَبرآلود رہے گا،آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
بلوچستان کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔
لاہور میں دن کے آغاز کے ساتھ ہی سورج نے آنکھیں دیکھانا شروع کر دیں،درجہ حرارت کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا جبکہ موسم کا حال بتانے والوں کاکہنا ہےکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ دن بھر کم سے کم درجہ حرارت 30اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت42ڈگری تک جانے کا امکان ہے ،دوسری جانب ایک خوشخبری بھی سنائی ہے کہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہورپانچویں نمبر پر آگیا,اے کیو آئی کی شرح 151ریکارڈ کی گئی،شاہدرہ 177, جوہر ٹاؤن 153، مال روڈ میں 148اے کیو آئی ریکار،یو ایس قونصلیٹ میں 139 ا ئیر کوالٹی انڈیکس کی شرح ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:کیمیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی خاتون
شہر قائد کی بات کی جائے تو کراچی کا موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے،گرمی کی شدت ابھی سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گئی ،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے،گرمی کی شدت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتی ہے،جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 13 ناٹیکل مائل ہے۔