1200میگا واٹ نیوکلیئرپاورپلانٹ کی تعمیر کیلئے چین سے معاہدہ طے پا گیا

چین نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف سے معاہدہ تاخیرکاشکارہونے پر بھی مدد کی: وزیراعظم

Jun 20, 2023 | 10:49:AM

(24 نیوز) پاکستان اور چین کے درمیان1200 میگا واٹ کےچشمہ5 نیوکلیئرپاورپلانٹ کی تعمیر کامعاہدہ طے پا گیا۔

اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چین کی نیشنل نیوکلیئرکارپوریشن اورپاکستان اٹامک انرجی کمیشن میں معاہدے طےپایا ہے، 1200میگا واٹ نیوکلیئرپاورپلانٹ کی تعمیر پاک چین دوستی میں ایک اوراہم سنگ میل ہے، منصوبے کی لاگت 400 ارب ڈالر ہے، معاہدےسےپاکستان اور چین کے معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ اور فلائی اوور کا دورہ

انہوں نے مزید کہا کہ معاہدہ چینی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کا پاکستان پر اعتماد کااظہارہے، چین کی طرف سے 4.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مثبت اقدام ہے، پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آئی ایم ایف سے معاہدہ تاخیرکاشکارہونے پرچین نےپاکستان کی مدد کی، چین نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، مشکل معاشی حالات کے باوجود پاکستان معاشی بحالی کے لیےپرعزم ہے، منصوبے کا آغاز پہلی مرتبہ نواز شریف نے کیا تھا، گزشتہ حکومت نے اس منصوبے کوسرد خانے میں ڈال دیا تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مارگلہ ایونیو میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباداورملحقہ علاقوں میں ترقی کے بڑے منصوبے شروع کررہے ہیں، ماضی میں ترقیاتی منصوبوں میں مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیاگیا، 9مئی کو وہ کام ہوا جو سوچابھی نہیں جا سکتا، 9مئی کو ایک سازش اور ملک دشمنی انتہاؤں کو چھو گئی، گزشتہ حکومت نے ملک کی ہر چیز کو زمین بوس کر دیا تھا، لاہور کی بعض سڑکیں آج بھی بغیرمرمت کے بغیرچل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ اجلاس، وفاقی وزراء اورپارلیمنٹیرینز کو 25 جون سے قبل حج پر جانے سے روک دیا گیا

پاک چین دوستی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کو برے وقت بھی کبھی چھوڑا نہ چھوڑے گا، ماضی میں پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش کی گئی، سعودی عرب بھی پاکستان کا دوست ہے، اس نے پاکستان کی بہت مدد کی، پی ٹی آئی حکومت نے چین سے تعلقات خراب کرلئے تھے، پاکستان ان شاءاللہ قائدکا پاکستان ضرور بنے گا۔ 

گزشتہ حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے چین سے تعلقات خراب کرلئے تھے، ماضی میں ترقیاتی منصوبوں میں مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیا گیا، سعودی عرب بھی پاکستان کادوست ہے ،اس نے پاکستان کی بہت مددکی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے  اسلام آباد میں سکندراعظم روڈ کی تعمیر اور توسیع کےمنصوبے کا بھی افتتاح کر دیا۔

مزیدخبریں