خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما بیرون ملک قتل،بھارت کا راستہ صاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سکھوں کیلئے الگ ملک کا مطالبہ کرنے والی تنظیم خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما ’’ہردیپ سنگھ نیجر ‘‘کو کینیڈا میں قتل کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نیجر کو انہی کے گردوارہ کی پارکنگ میں قتل کر دیا گیا، سکھ صحافی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر جاری پیغام میں بتایا کہ کینیڈا میں ایس ایف جے کے ڈائریکٹر اور گرو نانک سکھ گرودوارہ کے صدر ای پی سنگھ ننجر کو رات 8 بج کر 27 منٹ پر گرودوارے کی پارکنگ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا،عینی شاہدین نے بتایا کہ 2مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہےواقعے کے حوالے سے مزید کوئی معلومات جاری نہیں کی ہیں‘‘۔
It is with great sorrow that we report the tragic incident where Bhai Hardeep Singh Nijjar, the Director of SFJ in Canada & President of Guru Nanak Sikh Gurdwara, was fatally shot in the parking lot of the gurdwara at 8:27 p.m. Witnesses reported that two gunmen fled after… pic.twitter.com/bpBivrlB0V
— Sarbraj Singh Kahlon (@sarbrajskahlon) June 19, 2023
واضح رہے کہ مقتول سکھ رہنما خالصتان تحریک کے باعث بھارت کو مطلوب تھے۔