(ویب ڈیسک ) معاشی اعشاریوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آئی ہے، لکی مروت میں آئل اینڈ گیس سے پیداوار کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت سے نکلنے ہونے والے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر سے توانائی کی پیداوار شروع ہوگئی، پاکستان نے لکی مروت میں تیل اور گیس ذخائر کی دریافت کو ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے،یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوا، منصوبے کی تکمیل میں پاک فوج نے سکیورٹی فراہم کی اور اسے کامیاب بنایا، گیس فیلڈ سے گیس کی سپلائی سوئی ناردرن کے ٹرانسمیشن سسٹم میں داخل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سورج کا پارہ ہائی، محکمہ موسمیات نے شہریوں کوخبردار کر دیا
فیلڈ سے روزانہ 1000 بیرل تیل پیدا ہوا گا جبکہ تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ گیس نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی، رواں مالی سال کے اختتام تک پیداوار پر بچت 176 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائے گی،منصوبے کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ پاک فوج دن رات محنت کر کے علاقے میں امن قائم کر رہی ہے، چند ماہ کے دوران کنواں، ولی ڈیپ نمبر 1، کنواں ولی نمبر 2 کے 2 اضافی کنوؤں کی کھدائی شروع کی جائے گی۔