(ویب ڈیسک )سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کیلئے پارلیمنٹ کے دروازے بند کر دیئے گئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وبا کے دوران سرکاری رہائش گاہ پرخلاف قانون پارٹیوں پرجھوٹ بولنے کی سزا کے تحت برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کیے گئے ہیں،بورس جانسن پارلیمنٹ میں داخلےکے لیے سابق اراکین کو ملنے والے خصوصی پاس سے محروم کر دیے گئے ہیں، اراکین پارلیمنٹ نے بورس جانسن سے متعلق پرویلج کمیٹی کی رپورٹ پر مہر ثبت کردی ہے، رپورٹ منظور کرنے کے حق میں 354 اور مخالفت میں صرف 7 ووٹ پڑے، کمیٹی نے بورس جانسن کو 90 روز کیلئے معطل کرنے اور پارلیمنٹ میں داخلے سے روکنے کی سفارش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پاک چین دوستی، ایک اور بڑا معاہدہ طے
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی بورس جانسن کی ابتدا میں صرف 10 دن سے زائد کی معطلی چاہتی تھی، بورس جانسن کے کمیٹی پرالزامات کے بعد کمیٹی نے معطلی کی مدت میں اضافہ کیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بورس جانسن کے حلقے میں 20 جولائی کو ضمنی الیکشن کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔