30جون کےبعدصحت کارڈپرپرائیویٹ ہسپتالوں میں گائنی آپریشن بندکرنیکی تیاریاں

Jun 20, 2023 | 12:17:PM

(علی رامے) 30 جون کےبعدصحت کارڈپرپرائیویٹ ہسپتالوں میں گائنی کےآپریشن بندکرنیکی تیاریاں، دل کےمریض علاج کیلئے 30 فیصدادائیگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صحت کارڈپر 30 جون کےبعد پرائیویٹ ہسپتالوں میں گائنی کےآپریشن بندکرنیکی تیاریاں کی جا رہی ہیں، پرائیویٹ ہسپتالوں میں دل کےمریضوں کے علاج پر 30 فیصد ادائیگی مریض کو کرنا ہو گی، محکمہ صحت نےصحت کارڈپالیسی میں ترامیم پرسفارشات نگران حکومت کوپیش کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: دوران ٹرائل بیرون ملک فرار ہونیوالے ملزمان سے متعلق بڑا فیصلہ

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صحت کارڈ پرگائنی کےآپریشنز صرف سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کرنیکی سفارشات کی گئیں، پرائیویٹ ہسپتالوں میں گائنی کے آپریشنز  کی سروسز  کو بند کر دیا جائے گا، دل کےمریضوں کاپرائیویٹ ہسپتال میں علاج 30 سے 40 فیصد ادائیگی کیساتھ ہو گا، پرائیویٹ ہسپتالوں میں دل کےمریضوں کامفت علاج 60 ہزار سے کم آمدن والوں کا ہو گا۔

ذرائع نے صحت کارڈ سہولیات کیلئے اہلیت سے متعلق بتایا کہ صحت کارڈ پر 65 ہزار سے کم آمدن والے افراد کو ہی 100 فیصد مفت سہولیات مل سکیں گی، 65ہزار سے زائد آمدن والے افراد علاج معالجے پرمکمل مفت سہولیات حاصل نہیں کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ محکمہ صحت نے سفارشات منظوری کیلئے نگران حکومت کو  پیش کردیں ہیں۔

مزیدخبریں