شوہر سے طلاق کی خوشی، راکھی ساونت کا دلکش رقص، ویڈیو وائرل ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی وڈ ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت نے شوہر عادل درانی سے طلاق کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔
بھارتی میڈیا پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں راکھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلآخر میری طلاق ہورہی ہے اور یہ میری بریک اپ پارٹی ہے ، لوگ اس موقع پر اداس ہوتے ہیں لیکن میں خوش ہوں گی۔
راکھی نے عادل درانی سے علیحدگی کی خوشی میں میڈیا کے سامنے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔
View this post on Instagram
صحافیوں سے گفتگو کے دوران راکھی نے کہا کہ مجھے اب زندگی میں کوئی نہیں چاہیے کیوں کہ اب میری زندگی میں کوئی بھی نہیں آسکتا۔ مجھے انتظار ہے کہ میری زندگی میں بھی اب خوشیاں آئیں۔
مزید پڑھیں: مجھے کوئی مل گیا ہے لیکن شادی کیلئے تیار نہیں، راکھی ساونت کا انکشاف
اس سے قبل جم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی نے نئے جیون ساتھی کی تلاش کا اشارہ دیا تھا۔
پاپازئی سے گفتگو کے دوران راکھی کا کہنا تھا کہ بہت رولیا میں نے، مجھے انتظار ہے کہ میری زندگی میں بھی اب خوشیاں آئیں ، میں ڈپریشن میں تھی جس کی وجہ سے دبئی بھاگ گئی تھی لیکن اب وہاں سے بہت سا مرہم لے کر آئی ہوں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ جنوری 2023 میں راکھی نے عادل خان کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔ ساتھ ہی راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی۔
والدہ کے انتقال کے بعد راکھی صحافیوں سے گفتگو کے دوران شوہر عادل کے کسی اور لڑکی سے تعلق کا انکشاف کرتے ہوئے روپڑیں تھیں۔ بعدازاں انہوں نے عادل سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور مقدمہ درج کرایا تھا جس میں ان کا شوہر گرفتار ہے۔