حریم شاہ لیک ویڈیو کیس: ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور

Jun 20, 2023 | 13:07:PM

(ویب ڈیسک) حریم شاہ نا زیبا ویڈیو لیک کیس میں ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد میں ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی 

  ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نازیبا ویڈیو لیک کیس میں ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے سماعت کی جبکہ عدالت میں ملزمہ صندل خٹک کی جانب سے وکیل مصدق برقی پیش ہوئے۔ 

وکیلِ ملزمہ مصدق برقی نے دوران سماعت کہا کہ صندل خٹک کو کوئی نوٹس نہیں ملا تھا لیکن مقدمہ براہ راست درج کر لیا گیا،  حریم شاہ کی صندل خٹک کے خلاف ایف آئی اے لاہور، پشاور میں درخواست خارج ہوئی۔

وکیلِ ملزمہ کا کہنا تھا کہ صندل خٹک نے کوئی ریکارڈنگ نہیں بلکہ لائیو اسٹریمنگ شئیر کی مزید یہ کہ ٹک ٹاک کے قوانین کے مطابق نازیبا ویڈیوز اپلوڈ نہیں کی جاسکتیں۔

مزید پڑھیں:   شوہر سے طلاق کی خوشی، راکھی ساونت کا دلکش رقص، ویڈیو وائرل ہوگئی 

ملزمہ صندل خٹک کے وکیلِ نے عدالت میں اپنا مؤقف اختیار کرتے ہوئے مزید کہا کہ حریم شاہ کی جب ویڈیوز بنائی گئیں تو تب وہ ہنس رہی تھیں، جس نے بھی وہ ویڈیوز بنائیں، حریم شاہ کی رضا مندی سے وہ ویڈیوز بنائی گئیں، صندل خٹک سے دوران تفتیش کچھ برآمد نہیں ہوا، وہ تفتیش میں درکار بھی نہیں۔

وکیل ملزمہ نے دوران سماعت مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صندل خٹک نے موبائل دےدیالیکن حریم شاہ کا موبائل نہیں لیاگیا جبکہ صندل خٹک کے موبائل سے کوئی ثبوت بھی نہیں ملا۔ 

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے مکمل دلائل سننے کے بعد صندل خٹک کی ضمانت منظور کر لی۔

مزیدخبریں