پی سی بی چیئرمین شپ کیلئے 2 اہم نام سامنے آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) پی سی بی چیئرمین کی تعیناتی پر وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کیلئے 2نام بھجوا دیئے ۔
سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف زرداری ایک بار پھر سے جیت گئے،وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ آف گورنر ز کے 2نئے ممبران کی منظوری دیدی ہے، جس کے بعد پی سی بی کا 10رکنی بورڈ مکمل ہو جائے گا، شہبازشریف نے ذکاءاشرف اور مصطفی رمدے کو نامز د کر دیاہے ۔
وزیراعظم نے سمری منظوری کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ کو بھجوا دی ہے ،وفاقی وزیر احسان مزاری کے نامزد کر دہ ذکاءاشرف کا نام تجویز کر دیا گیاہے ،وزیراعظم کی دو نامزدگیاں بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے ذریعے پی سی بی کو ارسال ہوں گی ۔
نجم سیٹھی کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئر مین شپ کی دوڑ سے باہرہونے کے بعد آج بورڈ آف گورنرز کے لیے ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کا نام بھیجا گیاہے،گزشتہ رات نجم سیٹھی نے بطور سربراہ کرکٹ بورڈ کی دوڑ سے خود کو الگ کر لیا تھا ، انہیں پی سی بی کے انتخابات کرانے، 2014 کا آئین بحالی اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے انعقاد کا ٹاسک دیا گیا تھا مقررہ نوے روز اور پھر اضافی دو ماہ میں بھی نہیں کرا سکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب سب پر بازی لےگیا