25 جون سے قبل وفاقی وزراء ،پارلیمنٹیرینز کےحج پر جانے پر پابندی
25 جون تک کوئی بھی ممبر پارلیمنٹ پاکستان سے باہر نہیں جائے گا، حج پر جانے والے ممبران 25 جون کو روانہ ہوں گے:وزیر اعظم کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) بجٹ اجلاس کے پیش نظر وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزراء اور ممبرانِ پارلیمنٹ کو 25 جون سے قبل حج پر جانے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بجٹ اجلاس کے پیش نظر وفاقی وزراء اور ممبران پارلیمنٹ کو 25 جون سے قبل حج پر جانے سے روک دیا ، وزیراعظم ہاؤس نے ہدایت جاری کی ہے کہ 25 جون تک کوئی بھی ممبر پارلیمنٹ پاکستان سے باہر نہیں جائے گا، حج پر جانے والے ممبران 25 جون کو روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا بڑا اقدام،بجٹ میں خواجہ سراؤں اور ذہنی معذور بچوں کیلئے فنڈز مختص
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے بجٹ کی منظوری تک تمام ممبران کو اسلام آباد رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔