شادی کے 11 سال بعد بھارتی اداکار رام چرن کے ہاں بیٹی کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت تیلگو فلم انڈسٹری کے اسٹار رام چرن کے ہاں شادی کے 11 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رام چرن کی اہلیہ اپاسنا کونی ڈٰلا نے بھارتی شہر حیدرآباد کے ایک اسپتال میں منگل کی صبح بچی کو جنم دیا۔ بچی کی پیدائش کا اعلان اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔
View this post on Instagram
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکار رام چرن کی نومولود بیٹی صحت مند ہے جب کہ ان کی اہلیہ اپاسنا کی حالت بھی بہتر ہے۔
View this post on Instagram
رام چرن اور اپاسنا کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کی اس قبل کوئی اولاد نہیں تھی۔ بالی ووڈ کے شخصیات نے رام چرن کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔