روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر کا ریٹ گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے اور انٹربینک میں ایک پیسہ سستا ہوگیا۔
ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی، پاکستانی کرنسی کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں بھی ڈالر کی قدر ایک پیسے گر گئی، جس کے بعد نرخ 287 روپے 25 پیسے پر آگئی۔
ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 2 روپے کمی سے 292 روپے پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی عید کی بڑی چھٹیاں ، کتنے دن لطف اندوز ہوں گے ؟وفاق سے بڑی خبر آ گئی
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے،اسٹیٹ بینک کی جانب سے بین الاقوامی ادائیگی کے نظام میں کارڈ کی بنیاد پر سرحد پار لین دین کیلئےبینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دینے کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔