حکومت نے روس سےسستاتیل لانے والے جہاز کو روک دیا ،اہم وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) روس سے سستا تیل لے کر آنے والے دوسرے بحری جہاز کو حکومت نے ایک ہفتے کیلئے روک دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت وقت نے روس سے 55ہزار ٹن سستا پٹرول لیکرآنے والے بحری جہاز کو روک دیا ہے، جس کی وجہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) کے زیر انتظام ٹینک میں سٹوریج کی کمی بتائی جا رہی ہے، ابتدائی طور پر اس کارگو جہاز کو آج پاکستانی بندرگاہ پر پہنچنا تھا لیکن اب یہ جہاز اس ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافہ
واضح رہے کہ 12 جون، 2023 کو روس سے پہلا خام تیل کاجہاز پاکستان پہنچا تھا جس میں 45,000 ٹن روسی خام تیل لے جانے والا ایک بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پہنچا، وفاقی حکومت نے دونوں ممالک کے درمیان شرائط و ضوابط پر مہینوں کی بات چیت کے بعد اپریل میں ایک لاکھ ٹن روسی خام تیل کا آرڈر دیا تھا۔