نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے تاجر برادری کے نمائندہ وفد کی ملاقات، بجٹ اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے تاجر برادری کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی، بجٹ، پارکنگ پلازوں سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تاجر برادرکے نمائندگان نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی، اس ملاقات میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،اظفر علی ناصر، عامر میر، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شرکت کی جبکہ تاجر برادری کے نمائندہ وفد میں مجاہد مقصود، بابر محمود، خالد پرویز، شاہد نذیر، اشرف بھٹی، میاں طارق فیروز، ملک خالد، سردار اظہر سلطان، سہیل محمود بٹ، خلیل عبیر، ملک زمان نصیب، ابو ذر غفاری گوہر، سہیل سرفراز منج، احمد نواز، جاوید بھٹی، جمشید کھوکھر،شہزادہ سلیم، سید عظمت علی، محمد عدیل، سمیر شاہ، عبدالرزاق ببر و دیگر سمیت صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ ملک زمان نصیب، چیئرمین شاہ عالم مارکیٹس بورڈ سید عظمت علی شاہ اور صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا انقلابی اقدام، قیدیوں کو انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ
تاجر رہنماؤں نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ پنجاب کے محسن ہیں۔وفد نے محسن نقوی کو 4 ماہ کیلئے ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی، تاجر برادری کے نمائندہ وفد نے مسائل اور تجاویز سے بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجا ب حکومت نے ٹیکس فری ،عوام دوست بجٹ پیش کیا، تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی پر شکرگزار ہیں۔
تاجر برادری کے مسائل سننے کے بعد وزیر اعلیٰ نے تاجربرادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے مال روڈ پر جلسے وجلوس پر پابندی کے عدالتی فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرنے، گلبرگ میں مارکیٹس کی روڈز کی تعمیر ومرمت ،سٹریٹ لائٹس کا مسئلہ حل کرنے، گاڑیوں کے رجسٹریشن سسٹم کواسلام آباد کی طرز پر بہتر بنانے کیلئے اصلاحات لانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: 25 جون سے قبل وفاقی وزراء ،پارلیمنٹیرینز کےحج پر جانے پر پابندی
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مارکیٹوں میں پارکنگ پلازے بنانے کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر کیلئے اراضی کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ انہوں نے چھوٹے تاجروں کو آسان اقساط پر سولر سسٹم کی فراہمی کی تجویز کاجائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔
محسن نقوی نے حکم جاری کیا کہ ڈپٹی کمشنر مال روڈ پر جلسے و جلوس پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں، بادامی باغ روڈ ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کرے، ملتان روڈ پر ٹریفک کی بہتری اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔