غیر قانونی بھرتیاں کیس، عدالت نے پرویز الٰہی کوبڑا ریلیف دے دیا

Jun 20, 2023 | 15:28:PM

(جمال الدین جمالی)پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں عدالت نے پرویز الٰہی کو بڑا ریلیف دے دیا۔

تفصیلات  کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور  کرلی گئی ہےسابق سیکریٹری  کوارڈینیشن پنجاب  اسمبلی  رائے ممتاز کی  بھی  درخواست ضمانت منظور  کی گئی ہے ، عدالت نے 10،10لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافہ

 سپیشل  جج  اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے  چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی کی رہائی کا پروانہ جاری کیا ہے،عدالت نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت پرمحفوظ فیصلہ سنایا   ،پرویز الہی کی جانب سے  صدر لاہور بار رانا انتظار  نے دلائل دیئے ، اینٹی کرپشن  کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر عبد الصمد نے  دلائل مکمل کیئے،اینٹی

کرپشن وکیل کا کہنا تھا کہ  پرویز الہی اور دیگر ملزمان نے تحریری امتحان میں فیل ہونے والے 12 امیدواروں کو پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 میں ملازمت دی،ڈاکومنٹس اور ریکارڈ  میں ٹمپرنگ کے واضح  شواہد ملے ہیں ،جس کے 8نمبر تھے وہ امیدوار بھرتی ہوگیا جس کے اٹھاون نمبر تھے اس کو فیل کر دیا گیا ، بھرتی کے عمل میں گھپلوں کے لیے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں ۔

مزیدخبریں