’’راست ‘‘ کے ذریعے فوری ادائیگی، صارفین کی تعداد 2 کروڑ 92 لاکھ ہوگئی

Jun 20, 2023 | 15:49:PM

This browser does not support the video element.

(بسیم افتخار) اسٹیٹ بینک کے ایڈیشنل ڈائریکٹر پیمنٹ سسٹم پالیسی اسٹیٹ بینک شوکت بزنجو نے کہا ہے کہ ''راست '' کے ذریعے فوری ادائیگی سے صارفین کی تعداد 2 کروڑ 92 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ مارچ تک'' راست'' سے ادائیگیوں کا حجم 1800 ارب روپے رہا ہے۔ 

نجی ہوٹل میں نویں سالانہ موبائل کامرس اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں اسٹیٹ بینک کے ایڈیشنل ڈائریکٹر پیمنٹ سسٹم پالیسی شوکت بزنجو نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک وقتاً فوقتاً اپنا ریگیولیٹری اسٹرکچر اپڈیٹ کرتا رہتا ہے۔

رواں سال مارچ تک راست سے فرد سے فرد کو 8 کروڑ 21 لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں، جس کا حجم 1800 ارب روپے رہا۔

مزید پڑھیں:  نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے تاجر برادری کے نمائندہ وفد کی ملاقات، بجٹ اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال

شوکت بزنجو نے خطاب کرتے بتایا کہ ہ گذشتہ 10 سالوں میں موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے۔ 

اس موقع پرماہر معاشیات عتیق الرحمٰن اور دیگر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے آئی ٹی، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائیزیشن کی طرف جانا ہوگا۔

مزیدخبریں