(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فون، یونان کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہارِ افسوس کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ، ترک صدر نے وزیراعظم سے کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ ترک صدر نے جاں بحق افرادکے اہل خانہ کیلئے ترک حکومت اور عوام کی طرف سے ہمدردی کا پیغام پہنچایا، طیب اردوان نے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: 1200میگا واٹ نیوکلیئرپاورپلانٹ کی تعمیر کیلئے چین سے معاہدہ طے پا گیا
وزیر اعظم پاکستان نے ترک صدر کی تعزیت اور ہمدردی کے جذبات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی حکومت اور عوام ترک صدر اور عوام کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔