قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، پہلا ٹیسٹ گال جبکہ دوسرا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے ٹیسٹ میچوں کے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں 02 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کولمبو اور گال میں مدبقابل ہوں گیں۔ علاوہ ازیں قومی ٹیم سکواڈ 2 روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نجم سیٹھی پی سی بی چیئرمین کی دوڑ سے دستبردار
پہلا ٹیسٹ میچ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ گزشتہ سال اسی سٹیڈیم میں ہی پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ میچ میں اپنا سب سے بڑا 342 رنز کا ہدف حاصل کر کے فتح حاصل کی تھی۔ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دونوں حریف کولمبو کے سنہالیزا سپورٹس کلب میں 24 سے 28 جولائی تک زور آزمہ ہوں گی۔ اس کلب میں پاکستانی ٹیم 06 ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے جن میں سے ایک میچ میں کامیابی حاصل ہوئی،ایک میں شکست کا سامنا ہوا جبکہ 04 میچز بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوئے۔
Galle and Colombo to host Pakistan in two-Test series
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 20, 2023
Read more: https://t.co/Cpctf6uOCU#SLvPAK
پاکستانی کرکٹ ٹیم 09 جولائی کو کولمبو پہنچے گی اور ٹیسٹ سریز سے قبل 11 اور 12 جولائی کو وارم اپ میچ کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی چیئرمین شپ کیلئے 2 اہم نام سامنے آ گئے
خیال رہےکہ گزشتہ سال قومی ٹیم نے سری لنکا کا دورہ کیا تھا جہاں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گئی جو دونوں کے مابین ایک ایک سے برابر رہی۔ پاکستانی سکواڈ میں بابراعظم ( کپتان )، محمد رضوان ( وکٹ کیپر اور نائب کپتان ) عبداللہ شفیق،عامر جمال، حسن علی، ابرار احمد ، امام الحق، محمد حریرہ، نسیم شاہ، نعمان علی،محمد نواز، سرفراز احمد، سعود شکیل،سلمان علی آغا، شاہین آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔