بلاول بھٹو زرداری کی یونان کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

Jun 20, 2023 | 17:47:PM

(24 نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یونان کے قائم مقام وزیر خارجہ واسلیس کاسکاریلیس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے یونان کے واسلیس کاسکاریلیس کے ساتھ ایک مفید بات چیت کی، یونان کے ساحل پر المناک فیری حادثے پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مصیبت میں پھنسے پاکستانیوں کی سہولت اور لاشوں کی شناخت سمیت وطن واپسی کے لیے اقدامات پر اتفاق ہوا۔

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ یونان کے قائم مقام وزیر خارجہ واسلیس کاسکاریلیس سے باہمی دلچسپی سمیت دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق امور پر مفید بات چیت ہوئی۔

مصیبت میں پھنسے پاکستانیوں کی سہولت اور برآمد شدہ لاشوں کی شناخت اور وطن واپسی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں