(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سمیت اہم رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عمران خان،میاں اسلم اقبال ،حماد اظہر سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے خلاف لاہور کے تھانہ ماڈل ٹاؤن اور تھانہ نصیر آباد میں مقدمات درج کر رکھے ہیں۔