حکومت کا بڑا فیصلہ، پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ڈی نوٹیفائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
وزارت بین الصوباٸی رابطہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق 19 اور 20 جون کی درمیانی شب پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت مکمل ہوگئی، پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی 19 جون شب 12 بجے سے ختم ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سمیت تمام ممبران غیرفعال ہوگئے، منیجمنٹ کمیٹی کو اب کوٸی فیصلے کرنے کا اختیار نہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ذکاء اشرف اور مصطفیٰ رمدے کو پی سی بی گورننگ بورڈ کیلئے نامزد کیا ہے۔