چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی ہائیکورٹ میں زیرِ التوا اپیل سے مشروط
Stay tuned with 24 News HD Android App
مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں اینٹی کرپشن عدالت نے 6 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
تحریری فیصلے میں اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی رہائی ہائی کورٹ میں زیرِ التوا اپیل سے مشروط کر دی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ضمانت منظوری کا یہ حکم ہائی کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگا، اینٹی کرپشن کو کسی متاثرہ فریق نے شکایت نہیں کی، 300 بھرتیاں ہوئیں جن میں سے 12 بھرتیوں پر مقدمہ کیا گیا۔تحریری فیصلے کے مطابق پرویز الٰہی مختلف اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں، وہ اور رائے ممتاز سے کوئی ریکوری نہیں کرنی، پرویز الٰہی کی عمر 77 سال ہے اور جیل میں نہیں رکھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے: ضمانتیں مسترد،شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اسد قیصرعدالت سے فرار، ویڈیو سامنے آ گئی
عدالت نے کہا کہ پرویز الٰہی اور رائے ممتاز کی ضمانت منظور کرتی ہے، دونوں ملزمان 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائیں۔
قبل ازیں پرویز الٰہی ضمانت منظور ہونے کے بعد ایک نئی مشکل میں پھنس گئے۔ ایف آئی اے میں ان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ان کے خلاف مقدمہ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں درج ہوا جس میں ان کے صاحبزادے مونس الٰہی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔