فیسکو ملازمین کو عید سے پہلے عیدی مل گئی

Jun 20, 2023 | 19:47:PM

(24 نیوز) وزارت توانائی پاور ڈویژن نے فیسکو ملازمین کیلئے بونس کی منظوری دے دی۔ 

وزارت توانائی پاور ڈویژن نے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ملک تحسین اعوان کی  درخواست پر بونس کی منظوری دی۔ اس منظوری کے بعد سکیل ایک سے پندرہ تک کے ملازمین کو عید بونس ملے گا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا، وزیراعظم

عید بونس ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر ملے گا جس کی رقم سو فیصد، پچاس اور چالیس فیصد ہوگی۔ 

مزید تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ گزشتہ سال میں سنگین محکمانہ انکوائریز کی زد میں آنیوالے ملازمین کو بونس نہیں ملے گا جبکہ عید بونس کی رقم بنیادی تنخواہ کے حساب سے ملے گی۔

مزیدخبریں