میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے شاہد خاقان عباسی لندن آفس پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسیمسلم لیگ (ن )ے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے لندن میں نواز شریف کے آفس پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہمیاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت ہو گی, امید ہےآج کی ملاقات میں بہت کچھ کلئیر ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس سال اکتوبر نومبر میں الیکشن ہونا قانون کے مطابق ضروری ہیں،صوبائی اسمبلیاں ملک میں انتشار پھیلانے کےلئے توڑی گئی،میری مسلم لیگ نون یا نواز شریف سے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے میاں صاحب کو کہا تھا کہ جب آپ قیادت تبدیل کرینگے تو میرا پارٹی کے کسی عہدے پر رہنا ممکن نہیں۔
گزشتہ کئی ہفتوں سے شاہد خاقان عباسی کے مسلم لیگ (ن )کی قیادت اور حکومت سے اختلافات کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، شاہد خاقان عباسی نے پہلے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تو کہا جا رہا تھا کہ شاہد خاقان عباسی آذربائیجان کا ایل این جی کارگو پاکستان کی نجی کمپنیوں کے ذریعے خریدے جانے پر زور دے رہے تھے اور پٹرولیم ڈویژن نے اس حوالے سے شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر سمری تیار کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے پارٹی سے اختلافات کے باعث جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ دوسری جانب مفتاح اسماعیل نے دعوت کے باوجود جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ یہ دونوں رہنما گزشتہ کئی ہفتوں سے مل کر ری امجیننگ پاکستان کے نام سے ملک بھر میں کئی مشاورتی اجلاس بھی کر چکے ہیں۔
نواز شریف نے مسلم لیگ (ن ) کی جنرل کونسل کے اجلاس کے بعد اختلافات کی قیاس آرائیاں بڑھنے کے بعد شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کے تحفظات دور کرنے کے لیے انہیں دورہ لندن کی دعوت دی تھی جس پر شاہد خاقان عباسی آج میاں نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لئے ان کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔