یونان کشتی حادثہ;  ایف آئی اے کی گھمن والا میں کاروائی 2انسانی اسمگلر گرفتار

Jun 20, 2023 | 20:12:PM
Two humans trafficking agents arrested in Gujranwala in connection with Greece Trollar tragedy, 24 New
کیپشن: گوجرانوالہ میں گاوں گھمن والا سے گرفتار ہونے والے انسانوں کے سمگلر محسن اور شرافت ایف آئی اے کی تحویل میں۔ ان ملزموں نے 22 سالہ عمیر کو لیبیا کے راستے اٹلی بھیجنے کے لئے اس سےے 25 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز: ایف آئی اے نے گوجرانوالہ کے علاقہ گھمن والا میں کاروائی کر کے 2انسانی اسمگلر گرفتار کر لئے۔یونان میں کشتی حادثہ کے  بعد جاری کریک ڈاون میں گرفتار کئے گئے انسانی اسمگلرز میں محسن اور شرافت شامل ہیں۔

،ایف ائی اے حکام کا کہنا ہے کہ محسن اور شرافت نے عمیر  یحیٰی کو اٹلی بھیجنے کے لیے 25لاکھ روپے لئے تھے ۔  عمیر یحییٰ کے والد نےایف آئی اے کو بتایا کہ ان کا بیٹا  22سالہ عمیر یحییٰ بھی لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی میں سوار تھا۔  بیس دن ہوگئے ہیں عمیر سے کوئی رابط نہیں ہو رہا۔

 ایف آئی اے نے عمیر کے والد کی درخواست پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 

اسی دوران گوجرانوالہ میں یونان کشتی حادثہ کے سلسلہ میں گرفتار کئے گئے دو  انسانی سمگلرز کو ایف آئی اے نےعدالت میں پیش کردیا ۔

ملزم عظمت اور عمر کو  عدالت میں پیش کرنے والے تفتیش افسر نے ملزمان کے6 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا  کی۔عدالت نے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کےحوالے کردیا ۔

عدالت نے ریمانڈ کی مدت پوری ہونے کے بعدملزم عظمت اور عمر کو 22 جون کو دوہارہ پیش کرنے کاحکم دیا۔