امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا گومل زم ڈیم کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا خیبر پختونخوا کے نئے ضم شدہ ضلع جنوبی وزیرستان میں کثیر المقاصد آبی ذخیرے گومل زم ڈیم کا دورہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق واپڈا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی اور خیبر پختونخوا کے سیکریٹری زرعی تجارت محمد جاوید مروت بھی ہمرا ہ تھے ۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ گومل زم ڈیم امریکہ اور پاکستان کی حکومتوں کا تکمیل کردہ مشترکہ منصوبہ ہے،امریکی شراکت داری سے بننے والے ڈیم سے قابل قدر نتائج برآمد ہوںگے۔
مریکی سفارتخانے کے مطابق منصوبہ کی تکمیل کی بددولت علاقہ میں ایک لاکھ 91 ہزار ایکڑ زمین مقامی کاشتکاروں کو دستیاب ہونے سے زرعی پیداوار دوگنی ہوگی اور گومل زم ڈیم 30 ہزار خاندانوں کو ممکنہ سیلاب سے تحفظ فراہم کرنے کا بھی ذریعہ ثابت ہوگا،پاکستان کی مجموعی قومی آبی ذخیرہ صلاحیت میں بھی حیران کُن اضافہ ہوگا جبکہ ڈیم سے 30 ہزار گھروں کو بجلی بھی مہیا ہوگی۔