(24 نیوز) لیاقت پور کے علاقے فیروزہ میں 3 سیورمین سیوریج لائنوں کی صفائی کے دوران گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لائنوں میں زہریلی گیس کے باعث تینوں سیورمین جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 18سالہ محمد عمران،45 سالہ منیر اور 40 سالہ مومن شامل ہیں، امدادی اہلکاروں نے لاشوں کو نکال لیا۔
یہ بھی پڑھیے: کشتی حادثہ: مزید 2 لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 80، ڈیڑھ سو پاکستانی لاپتہ
خاکروبوں کی اموات پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لے لیا اور کمشنر بہاولپورڈویژن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضروری حفاظتی انتظامات نہ کرنے کے حوالے سے غفلت کے ذمہ داروں کی تعین کرکے کارروائی کی جائے۔