مہنگائی ایک اور جان لے گئی

Jun 20, 2023 | 21:20:PM
مہنگائی ایک اور جان لے گئی
کیپشن: ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی کیلئے لاش کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مہر عمران) ملتان  کے علاقے بستی ملوک میں مہنگائی نے ایک اور جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے بل کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے شہری نے اپنی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق بستی ملوک محلہ غوثیہ دنیاپور روڈ کے رہائشی نذر محی الدین نامی شہری نے اپنے سر میں گولی مار کر جان دے دی۔ 

یہ بھی پڑھیے: لیاقت پور، مین ہول کی صفائی کے دوران 3 مزدور جاں بحق

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نذر محی الدین کے پاس بل کی آخری تاریخ کو بھی بل ادا کرنے کے پیسے نہیں تھے جس کی وجہ سے دلبرداشتہ تھا۔

ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی کیلئے لاش کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔