احتجاج ہر سیاسی پارٹی کا حق ہے, 9 مئی کو جو ہوا وہ سیاسی طرز عمل نہیں تھا، اعظم تارڑ

Jun 20, 2023 | 21:36:PM
احتجاج ہر سیاسی پارٹی کا حق ہے لیکن 9 مئی کو جو ہوا وہ سیاسی طرز عمل نہیں تھا، اعظم تارڑ
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کا واقع قابل مذمت ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج ہر سیاسی پارٹی کا حق ہے لیکن وہ سب کسی صورت سیاسی طرز عمل نہیں تھا، عسکری و دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا، وزیراعظم

اعظم تارڑ نے کہا کہ پچاس فیصد سے کم انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت اور باقی نارمل مقدمات درج ہوئے، آرمی ایکٹ کے تحت بھی پوری تسلی اور تحقیقات کے بعد مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجے گئے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین میں گنجائش موجود ہے اور سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دیا کہ سیولین کے کیسز فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیلئے لے جائے جاسکتے ہیں، پراسیکوشن کو حق ہے وہ عدالتوں میں تعاون کریں تاکہ ملزمان کیفرکردار کو پہنچیں،  ملزمان کے بنیادی حقوق فوجی عدالتوں سے متاثر نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ لندن اور کیپیٹل ہل پر حملوں پر بھی سزائیں ملیں ، پاکستان میں کوئی کام انوکھا نہیں ہو رہا۔

اعظم تارڑ  نے نواز شریف کے پاکستان واپسی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی پاکستان جانے کے حوالے سے تمام قانونی رکاوٹیں دور ہو چکیں ہیں،مشاورتی عمل جاری ہے ،نواز شریف پاکستان آکر انتخابی کمپین کو لیڈ کریں گے،تاحیات نا اہلی کا قانون درست نہیں تھا ،قتل میں سز ا پانے والے بھی ۵ سال بعد اسمبلی جانے کے لیے اہل ہو جاتا ہے،قانون جلد قومی اسمبلی سے جلد پاس ہوگا۔

 ان کا  مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے وکلا فیصلہ کریں گے کہ پاکستان آنے کے لیے ضمانت لینی ہے کہ نہیں ۔