شاہد خاقان سے متعلق سوال ،نواز شریف نے ملاقات کا احوال بتا دیا

Jun 20, 2023 | 21:53:PM

This browser does not support the video element.

 (24 نیوز) سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے بعد  نواز نواز شریف  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "شاہد خافان عباسی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں، گلے شکوے دور ہو گئے ہیں۔"

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی آج مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سےلندن میں حسن نواز کے دفتر میں ملاقات کی، جہان سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

 میاں نواز شریف نے  ملاقات کے بعد روانگی پر لندن میدیا سے بات کی،صحافیوں نے سوال کیا کہ شاہد خاقان عباسی سے کس موضوع پر بات چیت ہوئی؟

اس سوال کے جواب میں ن لیگی قائد نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی سے ہر حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھے اور ساتھ ہی ہوں گے، اگلے الیکشن میں حصہ بھی لے رہے ہیں، گلے شکوےبھی دور ہوگئے  ہیں۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ میرے مسلم لیگ (ن) یا نواز شریف سے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ میاں صاحب کو کہا تھا آپ قیادت بدلیں گے تو میرا پارٹی کے عہدے پر رہنا ممکن نہیں۔

مزیدخبریں