بارش ہو گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ خطہ پوٹھوہار،شمال مشرقی بلوچستان،جنوبی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 21سے 24 جون کے دوران ملک کےزیادہ تر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیشگوئی کی ،بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔
رپورٹ کے مطابق سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہےجبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، بہاولپور اور ملحقہ علاقوں میں بعد دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع ،بلوچستان کے مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا، شام یا رات میں خضدار،پنجگور اورآواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع اور گلگت بلتستان میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔