بلوچستان اسمبلی: آئندہ مالی سال کا بجٹ 21جون کو پیش ہو گا

Jun 20, 2024 | 10:14:AM
بلوچستان اسمبلی: آئندہ مالی سال کا بجٹ 21جون کو پیش ہو گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) بلوچستان اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ 21جون کو پیش کیا جائے گا۔ 

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں اگلے مالی سال کا بجٹ 21جون کو پیش کیا جائے گا، بلوچستان اسمبلی کا بجٹ سیشن 21 جون سے 29جون تک منعقد ہوگا، 21 جون کو اگلے مالی سال 25_2024کا بجٹ شام 4 بجے بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اہم پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر گرفتار

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیشن میں رواں مالی سال کا ضمنی بجٹ بھی پیش ہوگا اور ایوان سے اس کی منظوری لی جائے گی، 24 جون کو اگلے مالی سال کے بجٹ پر عام بحث شروع ہو گی، حکومتی و اپوزیشن اراکین کی بحث کے بعد بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاق ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کی حکومتیں آئندہ مالی سال کے لئے اپنا اپنا بجٹ پیش کر چکی ہیں۔