فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی شروع ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد،ایمن خان)فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کا آغاز ،پہلی حج پرواز صبح نو بجے لاہور پہنچ گئی۔
سعودی عرب سے لاہور بعداز حج آپریشن کا آغاز ہو گیا،سعودی ائیر، ائیر بلیو اور پی آئی اے کی پروازوں سے 700سے زائد حجاج اکرام آج لاہور پہنچے گئے،حجاج کرام کو لیکر لاہور کی پہلی پرواز پہنچ گئی۔
سعودی ائیر کی پرواز صبح نو بجے 354 سرکاری حجاج کرام کو لیکر پہنچی ہے،دوسری حج پرواز 190 سرکاری کوٹے کے حجاج کرام کو لیکر لاہور پہنچی،تیسری حج پرواز کی 12 حجاج کو لیکر رات آٹھ بجے لاہور آمد متوقع ہے۔
کراچی میں پہلی حج پرواز 160 مسافروں کو لے کر کراچی پہنچ گئی،ڈسٹرکٹ منیجر عمر خان، ائیرپورٹ منیجر جاوید پیچوہو سمیت دیگر افسران نے استقبال کیا،ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے 35 ہزار سے زائد حجاج کو 171 پروازوں سے وطن واپس لائے گی،سرکاری حج سکیم کے تحت تقریباً 19،500 حجاج کو وطن واپس لایا جائے گا،پرائیویٹ حج سکیم کے تحت جانے والے 14،900 اور 630 خدام پاکستان پہنچیں گے۔
پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، سیالکوٹ اور پشاور کے لیے بعد از حج پروازیں چلا رہی ہے،سکھر اور کوئٹہ کے حجاج براستہ کراچج سفر کریں گے،پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 21 جولائی کو مکمل ہوگا۔
اسی طرح ملتان، اسلام آباد میں بھی پروازیں حجاج کرام کو لے کر پہنچ رہی ہیں۔بعد از حج آپریشن کے لیے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔سول ایوی ایشن کے مطابق حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے مجموعی طور پر 250 سے زائد فلائٹس چلائی جائیں گی۔