(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے حساس ادارے کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا کے جج کو ہراساں کرنے کے از خود نوٹس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
حساس ادارے کی جانب سے اے ٹی سی سرگودھا کے جج کو ہراساں کرنے کے ازخود نوٹس پر لاہور ہائیکورٹ نے آر پی او سرگودھا، ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے آر پی او سرگودھا، ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے 27 جون تک وضاحت طلب کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ نے کیس آئندہ سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے اے ٹی سی جج کے خطوط سپریم کورٹ کے بینچ میں بھجوانے کا بھی حکم دیا۔
ضرورپڑھیں:عمران خان کب رہا ہوں گے؟شیخ رشید نے بتادیا
یاد رہے کہ اے ٹی سی سرگودھا کے جج نے حساس ادارے کی جانب سے ہراساں کرنے اور عدالت کے باہر فائرنگ پر لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔جج نے خط میں تحریر کیا تھا کہ حساس ادرے کے افسر سے ملاقات نہ کرنے پر میرے گیس کا میٹر توڑا گیا اور مجھے بجلی کا بھاری بھرکم بل بھیجا گیا۔ پولیس نے 9 مئی کے کیسز کی سماعت کے دن عدالت کی جانب جانے والے رستے بند کیے اور عدالت کے باہر لگے ٹرانسفارمر پر فائرنگ بھی کی گئی۔