خیبرپختونخوا میں جاری لوڈ شیڈنگ کا علی امین گنڈا پور نے نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبہ میں جاری لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور کی جانب سے صوبہ میں ناروا لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیے جانے پر محکمہ داخلہ نے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کیلئے تمام ڈویژنل کمشنر کو خط لکھ دیا، محکمہ داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر 22 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، بعض اضلاع میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج بھی ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کب رہا ہوں گے؟شیخ رشید نے بتادیا
خط کے متن میں مزید لکھا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز لوڈشیڈنگ کے اوقات کی نگرانی کریں، کسی بھی ضلع میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے زائد نہ ہو، خرابی کی صورت میں ممکنہ کم سے کم وقت میں بجلی بحال کی جائے۔
واضح رہے کہ خط میں وزیر اعلٰی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو پیسکو حکام سے میٹنگ کی ہدایات دی ہیں۔