ٹی 20 ورلڈ کپ کا سپر 8مرحلہ: انگلینڈ کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، انگلینڈ نے 181 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے 18 ویں اوور میں باآسانی عبور کر لیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جوہنسن چارلس نے 38، نیکولس پوران اور کپتان رومان پاول نے 36، 36 اور برینڈن کنگ نے ناقابلِ شکست 28 رنز کی اننگز کھیلی، انگلینڈ کی جانب سے فوفرا آرچر، عادل رشید، معین علی اور لیام لونگسٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی جانب سے 181 رنز کے تعاقب میں فل سالٹ 87 رنز کی ناقابلِ شکست جارحانہ اننگز کی بدولت نمایاں رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ان کے علاوہ کپتان جوس بٹلر 25 اور معین علی 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ جونی برسٹو 26 گیندو پر 48 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینڈرے رسل اور روٹن چیس ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، ان کے علاوہ کوئی بھی گیند باز انگلش بیٹرز کو پویلین کی راہ نہ دکھا پایا۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سمیت 8 ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی کے لئے کوشاں ہیں۔