سرجیکل زیادہ،تماشہ کم،بھارت اور افغانستان میں آج’جنگ‘ہوگی

Jun 20, 2024 | 13:40:PM
سرجیکل زیادہ،تماشہ کم،بھارت اور افغانستان میں آج’جنگ‘ہوگی
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے کے میچز جاری ہیں،سپر 8 کا تیسرا اورسپر 8 گروپ ایک کا آج پہلا میچ ہوگا،پہلے میچ میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں ٹکرائیں گی ۔

بھارت اور افغانستان میچ میں بظاہر بھارت بھاری ہے۔ناقابل شکست ہے۔فیورٹ ہے اور ان کے ملک میں وہ جیتا ہوا ہے ،ادھر افغانستان جس نے نیوزی لینڈ کو آئوٹ کلاس کیا ہے۔اپنے آخری میچ میں  ویسٹ انڈیز سے ہارا ہوا ہے۔تو کیسا مقابلہ ہوگا۔ہوسکتا ہے کہ ایسا ہی ہو جیسے سال کے شروع میں دونوں میں ہوا تھا اور بات ڈبل سپر اوور تک گئی تھی۔دونوں ممالک کے 13 مقابلوں میں افغانستان ایک بھی جیت اپنے نام نہیں کرسکا۔اسے پہلی جیت کی تلاش بھی ہے اور شاید  اس کیلئے بہت ضروری بھی ہے۔

ضرورپڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ:امریکیوں نے پروٹیز کو خوفزدہ کیا مگر میچ نہ جیت سکے

یہ میچ جمعرات 20 جون 2024 کی شام ساڑھے 7 بجے پاکستانی ٹائم کے مطابق برج ٹائون میں شروع ہوگا۔ اس ورلڈکپ میں اب تک3 بار 200 پلس اسکور بنا ہے،ان میں سے ایک بار برج ٹائون میں ہوا۔گویا پچ بیٹنگ کو مدد کرے گی۔موسم کی پیش گوئی بہتر ہے۔بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی  ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں مجموعی طور پر زیادہ اسکور کرنے کیلئے آپس میں مقابل ہونگے۔دونوں کا اسکور 4042 ہے لیکن آپس کے مقابلہ میں  پاکستان کے کپتان بابر اعظم  ان کیلئے چیلنج ہونگے جو اب تک4145 اسکور کرکے ان سے آگے ہیں۔

یہ بھارت کی بیٹنگ اور افغانستان کی بائولنگ کا مقابلہ ہوگا،افغانستان اسپنرز میں مالا مال ہے اور بیٹنگ میں اگر  اس مکے اوپنرز رحمان اللہ گرباز،ابراہیم زردان چل گئے تو  خوب بلے بلے ہوگی۔