وفاقی حکومت این ڈی ایم اے کو تمام وسائل مہیاکرے گی:وزیراعظم

Jun 20, 2024 | 14:49:PM
وفاقی حکومت این ڈی ایم اے کو تمام وسائل مہیاکرے گی:وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ  سیلاب میں این ڈی ایم اے نے اہم کردار ادا کیا،وفاقی حکومت این ڈی ایم اے کو تمام وسائل مہیاکرے گی ۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کے پروجیکٹ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سنٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 2022میں بدترین سیلاب کا سامنا کیا، سیلاب میں این ڈی ایم اے نے اہم کردار ادا کیا،16ماہ قبل چیئرمین این ڈی ایم اے سے کچھ گزارشات کی تھیں،سیلاب میں سب سے زیادہ تباہی سندھ، اس کے بعد پنجاب میں ہوئی۔

ضرورپڑھیں:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جج کو ہراساں کرنے کے ازخود نوٹس کا فیصلہ سنادیا

انہوں نے کہا ہے کہ وفاق نے سیلاب متاثرین پر 100ارب روپے خرچ کئے،سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا،حکومت این ڈی ایم اے کو تمام وسائل مہیاکرے گی، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے صوبوں نے بھی کردار ادا کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنیوا میں سیلاب متاثرین کانفرنس میں پوری دنیا کے سامنے آواز اٹھائی، بلاول بھٹو اورشیری رحمان نے کافی محنت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر جنیوا میں ڈونرز کانفرنس ہوئی، ہم نے جنیوا میں کانفرنس میں بھرپور آواز اٹھائی، این ڈی ایم اے کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق نظام قابل تعریف ہے، این ڈی ایم اے کا وضع کردہ نظام دیگر شعبوں کیلئے بھی رول ماڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اس نظام کو مزید آگے بڑھائے اور صوبوں کے ساتھ ملکر ایک پلان ترتیب دیں تاکہ صوبے اور وفاق ملکر اس بوجھ کو آپس میں تقسیم کریں تاکہ خدانخواستہ مستقبل میں کبھی بھی کوئی چیلنج آئے تو ہم اس پر قابو پانے کے لیے تیار ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وسیع پیمانے پر کام کررہے ہیں، پاکستان میں آئی ٹی میں سرمایہ کاری کررہے ہیں اور اس شعبے کو فروغ دینے کے لیے 80 ارب روپے کا بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ 80 ارب روپے ڈیولپمنٹ سائٹ پر ہے، جب کہ کرنٹ سائٹ پر 50 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے، جو آئی ٹی کی مد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہے