مردان: بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(منظور حسین) مردان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی، مظاہرین نے مین ملاکنڈ روڈ پر واپڈا آفس کے سامنے سڑک کو بندکیا اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مردان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے ملاکنڈ روڈ پر واقع واپڈا آفس کے سامنے روڈ کو بلاک کیا، مظاہرین کا واپڈا کے خلاف نعرہ بازی کی، مظاہرین کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرا پارٹی الیکشن اور الیکشن ایکٹ کیخلاف درخواست پر سماعت، فریقین کو نوٹس جاری
عبدالسلام نے کہا کہ 14 سے 18 گھنٹے لوڈ شیدنگ ہورہی ہے جو کہ ظلم ہے، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی ٹریپنگ کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔