موجودہ صارفین کیلئےگھنٹوں کی لوڈشیڈنگ، لاکھوں نئے بجلی صارفین کا پلان بھی تیار

Jun 20, 2024 | 17:08:PM

(اویس کیانی) وفاقی حکومت نے موجودہ صارفین کےلیےگھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے باوجود لاکھوں نئے بجلی صارفین کا پلان بھی تیار کر لیا۔

وفاقی حکومت نے ایک سال میں17 لاکھ 75 ہزار 643 نئےبجلی کنکشنز دینےکا ہدف مقرر کر دیا، آئندہ مالی سال 6 ہزار937 نئے دیہاتوں کو بھی بجلی فراہم کرنےکا ہدف مقرر کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر ہاؤس میں فلیٹس بنیں گے، بجٹ میں رقم مختص

حکومتی دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال 17 لاکھ  75ہزار 643 نئےبجلی صارفین شامل کرنے کا پلان ہے، میپکو کے لئے ساڑھے 4 لاکھ اور لیسکو کے لئے 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد نئے بجلی کنکشنز فراہمی کا ہدف ہے، گیپکو میں 2 لاکھ 83 ہزار 266 نئے بجلی کنکشنز فراہم کیے جانے، فیسکو میں 2 لاکھ 68 ہزار سے زائد نئےبجلی کنکشنز فراہمی کاہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکومتی دستاویز کے مطابق میپکو 2 ہزار 440 اورپیسکو کےزیرانتظام 1500نئےدیہات کوبجلی فراہمی کا ہدف دیا گیا، فیسکو،کیسکو میں ایک، ایک ہزار دیہات کوبجلی فراہم کرنے کا پلان ہے۔

مزیدخبریں